شائع 15 جولائ 2021 07:36pm

وزیراعظم عمران خان کی کل افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات متوقع

وزیر اعظم عمران خان کی افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ کل ملاقات متوقع ہے،ازبکستان کے صدر نے دونوں شخصیات کو عالمی کانفرنس میں مدعو کر رکھا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان عنقریب افغان قیادت کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ ہم مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھا سکیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کا کردار مصالحانہ نوعیت کا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان میں قیام امن کیلئے بنیادی ذمہ داری افغانوں کی ہے،

وزیر خارجہ نے کہا کہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے، اگر بھارت کا رویہ یہی رہتا ہے جو کشمیر پر ہے تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں۔

Read Comments