صدر مملکت عارف علوی کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ
صدر مملکت عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران صدر مملکت نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر آمد پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی، لیفٹنٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا،
دورے کے دوران صدر مملکت کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور صدر مملکت کو انکی خصوصی دلچسپی کے شعبے ، سائبر سیکورٹی ، پر بھی بریفنگ دی گئی۔
صدر عارف علوی نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ وارانہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Read Comments