سندھ :مون سون کے حوالے سے اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت مون سون کے حوالے سے اجلاس ہوا،
اجلاس میں وزیراعلی مراد علی شاہ نےتمام ڈی سیز اور ایس ایس پیز کو اپنے اضلاع میں رہنے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا بلدیاتی ملازمین عید پر بھی اپنے اضلاع میں موجود رہیں گے ہر صورت عوام کا خیال رکھا جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت مون سون کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی کہ شہر میں آج رات اور کل بارش کی پیشگوئی ہے کمشنر، ایڈمنسٹریٹر، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم اے اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے اپنی تیاری کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا 3 بڑے نالوں، کورنگی نالہ، محمودآباد نالہ اور گجرنالہ کے بیشتر علاقے صاف ہیں، کے ایم سی کے 43 اور ڈی ایم سیز کے 514 نالے ہیں جن کی صفائی ہورہی ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی ایڈمنسٹریٹر اور دیگر ڈویژنز اور اضلاع کو ہدایت کی کہ تمام چوکنگ پوائنٹس کلیئر کیے جائیں اور پانی کے نکاس کا مکمل انتظام ہونا چاہئے، تمام لوکل باڈیز، ضلعی انتظامیہ کا اسٹاف فیلڈ میں موجود ہونا چاہئے۔
انہوں نے احکامات دیے کہ بلدیاتی ملازمین عید پر بھی اپنے اضلاع میں موجود رہیں گے، عوام کا خیال رکھیں، بارشوں کے پیش نظر ضروری اقدامات کئے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے فنانس ڈپارٹمنٹ کو فنڈ مہیا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے صوبے کے برساتی نالوں کی مانیٹرنگ احکامات دیے۔
اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی، سیکریٹری فنانس، کورفائیو اور رینجرز کے نمائندہ شریک ہوئے۔