سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے
سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے ہیں ۔ بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔
بیٹے کے مطابق ممنون حسین کا گزشتہ دو ہفتے سے کینسر کا علاج جاری تھا۔
ممنون حسین پاکستان کے بارہویں صدر کی حیثیت سے سابق حکومت کے دور میں عہدے پر خدمات سرانجام دیتے رہے تھے۔ انہوں نے دوہزار تیرہ سے دوہزار اٹھارہ تک عہدے پر خدمات سرانجام دیں۔
ممنون حسین نے 1969 سے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز مسلم لیگ سے کیا تھا۔
Read Comments