شائع 14 جولائ 2021 10:15pm

کراچی : شہر کالے بادلوں کی لپیٹ میں، حبس برقرار

شہرقائد ایک بارپھر کالےبادلوں کی لپیٹ میں ہے اور شہر میں شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل برس گئے، بارش کے بعد شہر قائد میں حبس کی کیفیت بڑھ گئی۔

شدید گرمی اور حبس کے بعد کراچی میں بادل برس گئے، کراچی کےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی بارش ہوئی۔

کراچی کے علاقے صدر، گرومندر، بہادرآباد ، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ ، میٹروپول، لیاقت آباد، کلفٹن سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے،

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بننے شروع ہوگئے ہیں، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جمعے تک برقرار رہ سکتا ہے، جبکہ شہر قائد میں ہلکی بارش کے بعد حبس کی کیفیت میں بھی اٖضآفہ ہوگیا ہے۔

Read Comments