آرمی چیف جنرل باجوہ سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تاجکستان کے وزیردفاع نے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں حالیہ ڈویلپمنٹس اورتاجک افغان بارڈر کی صورتحال بھی زیر غور آئی،
ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ کے لئے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےتاجکستان کےوزیردفاع نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےکی سیکیورٹی صورتحال پربھی غور کیا گیا اور تاجک افغان سرحدکی صورتحال کابھی جائزہ لیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک تاجک دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانےپربھی غور کیا گیا، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاکستان تاجکستان سےبرادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک تاجک تعلقات کی بنیادعقیدہ،ثقافت اورخطےمیں استحکام ہے،
اس موقعے پر آرمی چیف نےخطےمیں رابطوں کے فروغ کیلئےکی گئی کوششوں کوسراہا جبکہ تاجک وزیردفاع نےخطےمیں امن کیلئےپاکستان کےکردارکوسراہا۔
ملاقات میں تاجک وزیردفاع نے باہمی تعلقات کےفروغ کےعزم کااعادہ بھی کیا۔