لاہور: جوہرٹاون دھماکے کے نام پر بلیک میلنگ،گروہ گرفتار
لاہورمیں جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے نام پر شہریوں کو بلیک میل کرنے والےگینگ کوگرفتارکر لیا گیا ہے۔
ملزمان نے حساس ادارے کے آفیسر بن کر شہری کو کال کرکے دھمکایا اور 55 لاکھ بھتہ وصول کیا۔
لاہور میں شہریوں کوبلیک میل کرنےوالا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان نےشہری کوحساس ادارےکاافسربن کردھمکایا۔
ملزمان نے شہری سے55 لاکھ روپےکامطالبہ کیا،پولیس کے مطابق موبائل نمبرہیک کرکےشہریوں کی معلومات حاصل کی گئیں اور پھر بلیک میل کیاگیاکہ ان کااکاؤنٹ دہشتگردوں نےاستعمال کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سےبھتہ میں لئےگئے25لاکھ روپےبرآمد کرلئے گئے ہیں ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں شفیق،حسین،ابوبکر اور راشد شامل ہیں ، ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکےتحقیقات شروع کردی گئی۔
Read Comments