شائع 14 جولائ 2021 12:45am

'نابالغ اپوزیشن سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچ رہا ہے'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نابالغ اپوزیشن قیادت کے بیانات سے مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں واسا کی جانب سے بنائے گئے انڈر گراؤنڈ رین واٹر سٹوریج ٹینک کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں یہی اپوزیشن کشمیریوں سے غداری کرتی رہی، اپوزیشن مقبوضہ وادی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کی بجائے قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف باتیں کرتی ہے۔

معاون خصوصی فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ لاہور میں پچاس ملی میٹر بارش ہوئی لیکن نہ پانی گھروں میں داخل ہوا نہ کسی کو بڑے بوٹ پہن کر اداکاری کرنا پڑی۔ کشمیر روڑ اور شیرانوالہ گیٹ پر 14،14 لاکھ گیلن اور قذافی سٹیڈیم میں 40 لاکھ گیلن استعداد کے واٹر ٹینک بنائے جا رہے ہیں۔

Read Comments