آزاد کشمیر الیکشن ، رقم کی تقسیم، علی امین گنڈاپور کیخلاف ایف آئی آر کا حکم
آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں وزیر امورکشمیر کی جانب سے جلسہ عام میں رقم دینے کی ویڈیو کا معاملہ طول پکڑ گیا ۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈڈیال جلسہ میں وفاقی وزیرامورکشمیرکی طرف سے نقد رقم کی تقسیم کی ویڈیو پر چیف الیکشن کمیشنر آزادکشمیرنے وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ۔
ضبط شدہ رقم کو بطور ثبوت پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ۔
چیف الیکشن کمشنر کے مطابق وفاقی وزیر نے رقم تقسیم کی ہے یہ رشوت کے زمرہ میں آتا ہے ۔ یہ دفعہ 109الیکشن ایکٹ 2020 میں موجود ہے ۔
ایل اے ون ڈدیال میں جلسہ کے دوران وزیر امورکشمیرعلی امین گنڈا پور نے جو رقم چار لاکھ پچھتر ہزار دیے تھے ان کی ریکوری کے بعد ڈی آراو میرپورنے حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدواراظہر صادق کو نا اہل کیے جانے کی سفارش کررکھی ۔
واقعے پر چیف الیکشن کمیشنر نے حکم دیا ہے کہ اس معاملہ کے ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ۔ ذرائع کے مطابق یہ ایف آئی آروزیرامورکشمیر سمیت ان تمام افراد کے خلاف ہو گی جو اس لین دین میں شامل ہوں گے ۔