وفاقی کابینہ اجلاس، ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ برقرار
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پرپابندی برقرار رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پرپابندی برقرار رکھنےکافیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی سےمتعلق جائزہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کی گئی ، کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی نے قانون کی خلاف ورزی کی۔
دوسری جانب پارلیمنٹ میں سکیورٹی انتظامات سخت ہوگئے قومی اسمبلی میں مہمانوں اورسکیورٹی گارڈزکے داخلے پرپابندی عائد کردی گئی اور اسپیکرقومی اسمبلی کی ہدایت پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم فیصلہ صادر کردیا ،
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مہمانوں اورسکیورٹی گارڈزکے قومی اسمبلی میں داخل نہیں ہوسکتے ۔ ارکان کے ذاتی اسٹاف پربھی پارلیمنٹ ہاوس میں داخلے پرپابندی ہوگی۔