شائع 13 جولائ 2021 07:06pm

ضلع کرم، فورسز کا آپریشن ،3 دہشتگرد ہلاک،کیپٹن اور سپاہی شہید

ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فوسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کرم کے علاقہ زیوا میں آپریشن کرکے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک کیپٹن اور ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقہ زیوا میں آپریشن کیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 3دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن باسط اورسپاہی حضرت بلال بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہری پور کے رہائشی کیپٹن باسط کی عمر 25 سال تھی، 22 سالہ حضرت بلال اورکزئی ایجنسی کے رھائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Read Comments