شائع 10 جولائ 2021 07:46pm

'عمران خان کشمیریوں کے سچے وکیل ہیں'

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ نواز اور زرادی کی ناجائز دولت پر پرورش پانے والے ٹیسٹ ٹیوب بچے کشمیر بچاؤ مہم کی آڑ میں ابو کی کرپشن چھپا رہے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سنیجدہ ہوتی تو انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے کبھی راہ فرار اختیار نہ کرتے۔

فیصل آباد میں مخیر حضرات کے تعاون سے چلڈرن ہسپتال میں بننے والے کڈنی سنٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر مودی کے آر ایس ایس نظریے کو بے نقاب کیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے اگر کشمیر بچانا ہوتا تو کیوں مودی ان کے گھر آتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کشمیریوں کے سچے وکیل ہیں، انہی کی کوششوں سے مودی پر ہر سمت سے دباؤ بڑھ رہا ہے.

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم ایک سکے کے دو رخ ہیں، دونوں کی پرورش اپنے والد کی ناجائز دولت سے ہوئی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی سنیجدہ ہوتی تو انتخابی اصلاحات اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے کبھی راہ فرار اختیار نہ کرتے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر عسکری قیادت نے سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا، امریکہ نے بھی تسلیم کیا کہ خطے میں امن کے لئے پاکستان کا کردار ہے.

انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان اور ساہیوال میں سب کو ہیلتھ کارڈ مل گئے، دسمبر تک پنجاب کے ہر گھر تک ہیلتھ کارڈ پہنچ جائے گا۔

Read Comments