اسلام آباد: انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز
وفاقی دارالحکومت میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز ہو گیا، بارہوین جماعت کے طلبا وطالبات نے ریاضی اور بیالوجی پہلا پرچہ دیا،ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا گیا۔
امتحانات ہر صورت ہو نگے، وفاقی وزیر تعلیم کا بیان حرف آخر ثابت ہو ا، فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام بارہویں جماعت کا پہلا پرچہ بھی ہو گیا، طلبہ نے ریاضی اور بیالوجی کا امتحان دیا۔
امتحانی مراکز میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد دیکھنے میں آیا، 3 لاکھ پچاسی ہزار طلبا و طالبات کے لیے 1153 امتحانی مرکز بنائیں گئے ہیں، طلبہ امتحانات کے آغاز پر خوش تو ہیں لیکن تیاری کے حوالے سے مطمئن نہیں۔
فیڈرل بورڈ کا میٹرک کا پہلا پرچہ پیر کو ہو گا۔
Read Comments