سندھ: پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر، کورونا ویکسینیشن سرٹیفکٹ لازمی قرار
این سی اوسی کےفیصلے کے تحت سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا،
وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کہتے ہیں کہ مسافر گاڑیوں میں سفر کرنے والے افراد کے سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں گے۔
ایک بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والےمسافروں کےکورونا سرٹی فکیٹ چیک کرنےفیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان،آپریٹرز اور مسافر کورونا ویکسنیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتے ہیں، شہریوں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست ہے کہ وہ کورونا ویکسنیشن کراکر خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں، دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے تمام مسافروں کو کوروناسرٹیفکیٹ ساتھ لانےکی ہدایت کی جاتی ہے،
اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت کردی گئی ہے، تمام مسافر گاڑیوں کے مالکان کوروناسرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں, شہریوں کے تعاون سے ہی کورونا کی وبا کے پھیلاو کو روکا جاسکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔