شائع 09 جولائ 2021 10:36pm

امتحانات 45 دن موخر کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے ایک بار پھر حکومت سے طلبہ کے امتحانات 45 دن موخرکرنے کا مطالبہ کردیا۔ لیگی رہنما احسن اقبال اورخواجہ سعد رفیق نے وزیر تعلیم کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور طارق فضل چوہدری ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اندر ایک اہم مسئلہ زیر بحث آیا کہ پاکستان کے نوجوان امتحانات کے حوالے سے انتہائی ازیت سے گزر رہے ہیں،

ان کا کہنا تھ اکہ بچوں کو کورس کور نہیں کروایا گیا سمارٹ کورس کا نام دیا گیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ بہت سے بچے پاکستان کے دوردراز علاقوں میں رہتے ہیں، پاکستان کے سارے بچے الیٹ کلاس کے نہیں ہیں،

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے بچوں پر ایک ظالمانہ اقدام نافذ کیا،بچوں کا مطالبہ جائز ہے تاکہ وہ اپنا نصاب مکمل کر لیں یا تیاری کر لیں،بچوں کی جانب سے اگر 45 دن کا وقت مانگا گیا ہے تو دینا چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو اس معاملے پر ہمارے ساتھ بیٹھنے کا کہا لیکن شام کو اسپیکر کو میسج کیا کہ کسی نے رابطہ نہیں کیا جب کہ صبح پھر اسپیکر کو معاملے سے اگاہ کیا اور ہم نے معاملے پر اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ بچے گرفتار کئیے جن کا کوئی پتہ ہی نہیں انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے،ایک جانب بتایا جا رہا ہے وزیر تعلیم کشمیر میں ہیں تو کوئی بتا رہا ہے کہ وزیر تعلیم شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہیں، کیا ملک کے وزیر تعلیم لاپتہ ہیں ان کا اشتہار دینا پڑے گا؟

Read Comments