اسلام آباد میں جوڑے پر تشدد،عثمان مرزا کا مزید چار روزہ پولیس ریمانڈ
وزیراعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد نے ملاقات کی، اسلام آباد میں لڑکے اورلڑکی پرتشدد کے واقعہ پرپیشرفت سےآگاہ کیا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیا۔
اسلام آبادکی مقامی عدالت نے عثمان مرزا سمیت تینوں ملزمان کومزید چارروزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ۔ جبکہ ملزمان کا ایک اور ساتھی بلال مروت بھی گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان سے حوالات میں توپولیس جدید طریقوں پرتفتیش کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد نے ملاقات کی ۔ معاملےکی پیشرفت سےآگاہ کیا،آئی جی اسلام آباد نے گرفتارملزمان کےخلاف مضبوط فوجداری کارروائی اورملزمان کوقرارواقعی سزا دلوانے کاعزم کیا ۔ آجی اسلام آباد نے کہاسائنٹیفک وسائل کوبروئےکارلایا جارہا ہے ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے بھی معاملے پرازخود نوٹس لےلیا،کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں واقعے پربریفنگ طلب کرلی۔پولیس نے دوروزہ ریمانڈ مکمل ہونے پرمرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت گرفتارتینوں ملزمان کوجوڈیشل مجسٹریٹ وقارگوندل کےروبروپیش کیا،عدالت نے گرفتارتینوں ملزمان کومزید 4 روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ۔
آئی جی اسلام آباد کی وزیراعظم اورقانون وانصاف کمیٹی کوبریفنگ کے محرکات سامنے آ گئے ۔ متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے بٹورے گئے۔ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو بیرون ملک فرارہونے سے روکنے کے لیے ملزمان کے نام پاسپورٹ واچ لسٹ پرڈالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔ جس کے لیے پولیس نے ایف آئی اے کو خط لکھا ہے ۔جبکہ پولیس نے ملزمان کا پانچواں ساتھی بلال مروت بھی گرفتار کرلیا ۔