شائع 09 جولائ 2021 07:25pm

'پی پی سے کبھی خیر کی توقع نہیں رہی'

ایم کیوایم کے سینئر کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کہتے ہیں پیپلزپارٹی سے گذشتہ گیارہ سالوں سے خیرکی توقع نہیں رہی، نوجولائی محترمہ فاطمہ جناح کا قتل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہیں۔

محترمہ فاطمہ جناح اور سانحہ اردو کی برسی کے سلسلے میں شہدا مسجد لیاقت آباد میں تعزیتی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اردو بولنے والوں کو کبھی دھوکا نہیں دیا جاسکتا سانحہ نوجولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔

خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سے کبھی خیرکی توقع نہیں رہی۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سانحہ شہدائے اردو کی قبروں پرپھول بھی چڑھائے۔

Read Comments