شائع 09 جولائ 2021 01:03am

تمام مہاجروں کے اتحاد پر زور

مہاجرقومی موومنٹ کےچیئرمین آفاق احمد نےکہا کہ تمام مہاجر نوجوانوں کو حقوق کے لئے ایک ہونا پڑیگا، انھوں نے کہا میٹرک بورڈ کے امتحانات میں بدنظمی شہر کے نظام تعلیم تباہ کرنےکی سازش ہے، ناانصافی سندھ حکومت کررہی ہے شکایت کس سے کریں۔

کراچی میں اپنی رہاش گاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افاق احمد کا کہنا تھا میٹرک بورڈ کے امتحانات میں طلبہ وطالبات کے ساتھ اہلخانہ بھی اذیت کا شکار رہے یہ سب کچھ شہر کا نظام تعلیم تباہ کرنے کی سازش ہے، تمام مہاجر نوجوانوں کو متحد ہونا پڑے گا۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ تین کروڑ آبادی کے لئے تین ہزار جبکہ سولہ لاکھ کی ابادی کے لئے چار ہزار اسکول مہاجر دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے نا اںصافی کی شکایت کس سے کریں، سب مہاجروں کا ایک پلیٹ فارم ہوگا جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔

آفاق احمد کا کہنا تھا کہ ظلم زیادتیاں کب تک برداشت کی جائنیگی اج قوم متحد ہوجائے تو تمام مسائل حل ہونگے جب تک ایک نہیں ھونگے ھم اپنے فیصلے نہیں منوا سکتے، مرتضی وہاب کی ایڈمنسٹیٹر کی تعیناتی کو خوش امدید کہوں گا۔

Read Comments