پشاور: لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ
پشاور میں لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ آبائی محلہ خداد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں مداحوں اور شہریوں کی شرکت کی۔
غائبانہ نمازجنازہ اداکرنے کے بعدمداحوں نےدلیپ کمار کی یاد میں ان کے آبائی گھر کے سامنے شمع بھی جلائے اور ایصال ثواب کے لئے دعائیں بھی کی ۔
دلیپ کمار کے بھتیجے نے بھی غائبانہ نمازجنازہ میں شرکت کی ،فواد اسحاق نے کہا کہ دلیپ کمار کا انتقال پورے اس خطے کا نقصان ہے۔
انہوں نے ہمیشہ پشاوراور یہاں کے لوگوں سے محبت کی ان کے بچھڑنے پر پشاور کے لوگ آج بہت اداس ہیں۔
Read Comments