شائع 07 جولائ 2021 07:14pm

این سی او سی اجلاس، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیکٹرز میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔

تمام صوبوں کو ایس او پیزپرعملدرآمد اور ویکسینیشن کے عمل کو تیزکرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا ، تمام صوبائی چیف سکریٹریز نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔

فورم نے کورونا وباء میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےعید الاضحی کیلئے ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

این سی او سی کے مطابق مغربی سرحد کی بندش کے باعث افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چمن اور طورخم بارڈر پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,517 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار 007 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 47 ہزار 180ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 42 ہزار 228 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 38 ہزار 727، اسلام آباد میں 83 ہزار 155، بلوچستان میں 27 ہزار 502، گلگت بلتستان میں 6574 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار641 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 17افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 469 تک پہنچ گئی۔

Read Comments