شائع 07 جولائ 2021 01:27pm

قومی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے ڈربی میں ڈیرے

ڈربی: قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے ڈربی میں ڈیرے ڈال لئے۔

پاکستانی اسکواڈ گزشتہ شام ڈربی سے کارڈف پہنچا تھا، قومی کھلاڑی آج صوفیہ گارڈنز میں ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان 3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا ٹاکرا کل کارڈف میں ہوگا۔

مڈل آرڈربیٹسمین حارث سہیل انجری کے باعث پہلے ون ڈے سے باہرہوچکےہیں، ان کی جگہ سعود شکیل یا صہیب مقصود کوٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

انگلش ٹیم میں 7کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریزمیں بین اسٹوکس کی قیادت میں پوری نئی ٹیم میدان میں اترے گی۔

Read Comments