شائع 20 جون 2021 09:03am

بھارتی ٹی وی شو "انڈین آئیڈل" کے بارے میں حیران کُن انکشافات۔۔۔

گلوکاری کے مقابلے کا بھارتی ٹی وی شو "انڈین آئیڈیل" ان دنوں جج صاحبان کے جعلی رونے دھونے اور فضول کی ڈرامہ بازی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔

انڈین آئیڈل سیزن ون کے فاتح ابھیجیت ساونت نے شو کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین آئیڈیل میں صرف غربت اور محبت کی جھوٹی کہانیوں پر توجہ دی جاتی ہے تاکہ عوام کی توجہ حاصل کرکے اس کی ریٹنگ بڑھائی جائے۔

مشہور بھارتی گلوکار سونو نگم نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈین آئیڈیل میں ایسی حرکتوں کا مقصد صرف سستی شہرت کا حصول ہوتا ہے۔ شو کے بہترین گلوکار پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی، بلکہ انہیں صرف اپنی ریٹنگ اور مارکیٹنگ کی فکر ہوتی ہے کہ کس طرح پیسہ بنایا جائے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکثر انڈین آئیڈیل شوز کے دوران امیدوار اپنی جذباتی کہانی سناتے ہیں اور اسے سن کر پروگرام کے ججز رونے کی ڈرامہ بازی شروع کر دیتے ہیں۔

Read Comments