شائع 09 جون 2021 11:24pm

نوجوان انٹرپرینیورز پر ای کامرس تربیت پر زور

صدرعارف علوی نے ای کامرس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ایمازون سیلرز کی فہرست میں شمولیت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اورنوجوان انٹرپرینیورزکیلئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔

صدرعارف علوی کی زیرِصدارت ایمازون "سیلرز لسٹ " میں شمولیت پراجلاس ہوا ۔

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر انابلرز ثاقب اظہر، چیئرمین نیوٹیک سید جاوید حسن، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت عائشہ حمیرا موریانی، مختلف ای کامرس اداروں کے سینئر ممبران، ایف بی آڑ، اسٹیٹ بینک کے نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی ۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر انابلرز ثاقب اظہر نے ایمازون اور ای کامرس سیلرز کو درپیش مسائل اور ای کامرس کے مواقع سے متعلق بریفنگ دی۔

چیئرمین نیوٹیک سید جاوید حسن نے بتایا کہ ان کا ادارہ نوجوان انٹرپرینیورز کو ای کامرس کے شعبہ میں تربیت کیلئے موثر اقدامات کر رہا ہے تاکہ وہ ابھرتے ہوئے معاشی مواقع سے فائدہ حاصل کر سکیں۔

پاکستان کی ایمازون سیلرزفہرست میں شمولیت کو سراہتے ہوئے صدر عارف علوی نے نوجوان انٹرپرینیورزکو ای کامرس سے بھرپوراستفادہ کیلئے تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای کامرس کو فروغ دینے کے تناظر میں صدرنے کہا کہ متعلقہ ادارے ای کامرس کے برآمدکنندگان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تعاون کریں ۔

انہوں نے متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ملک میں برآمدات کے فروغ کیلئے ای کامرس کے فروخت کنندگان کو سہولیات فراہم کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ایمازون سیلرز فہرست میں شمولیت سے برآمدات کے متنوع اور پاکستان کی بین الاقوامی مارکیٹوں میں رسائی میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے ای کامرس کے فروغ کیلئے وزارت تجارت کی کوششوں کو سراہا ۔

Read Comments