شائع 10 جون 2021 12:26am

'ملک سے بھاگنے والے عدالت میں پیش ہوں'

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک سے بھاگنے والے عدالتوں میں پیش ہوں ۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کی تنقید پربھرپورردعمل دیا اور کہا اپوزیشن ایک دوسرے پر عدم اعتماد کررہی ہے۔ مریم نواز جاکر اپوزیشن سے لڑیں۔

انہوں نے کہاملک سے بھاگنے والے عدالتوں میں پیش ہوں ۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی احتساب عمران خان نے شروع کیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایک دوسرے پرعدم اعتماد کررہی ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے ،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے ،اب اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنی چاہیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے نائب صدر (ن)لیگ مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں،سب کا ایک ہی نظریہ ہے اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے، میرا نہیں خیال کہ پیپلز پارٹی کے معاملے پر اب ڈسکشن کرنی چاہیئے۔ ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا سے پتہ چل رہا ہے کہ حکومت امریکا کو فضائی اڈے دے چکی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اداروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانےکیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اداروں کے استعمال کے متعلق بشیر میمن کا بیان موجود ہے۔

Read Comments