این سی او سی : ویکسیشن مہم3حصوں میں چلانے کا فیصلہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپرشن سنٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
ویکسیشن مہم3حصوں میں چلانے کے ساتھ سرکاری ملازمین کو 30 جون تک ویکسینیشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دفاتر میں حاضری سو فیصد اور کاربار ایک روز بند رکھنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمیں اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں ملک بھرمیں جاری ویکسی نیشن مہم کاجائزہ لیاگیا۔
ملک بھرمیں ویکسی نیشن مہم3حصوں میں چلانےکافیصلہ کیا گیا ہے، اور رضاکارانہ طورپرآنےوالوں کی ویکسی نیشن کی جائےگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شہری رضاکارانہ ویکسی نیشن حکمت عملی میں شامل ہونگے جبکہ سرکاری و نجی ملازمین کیلئےویکسی نیشن لازمی قراردی گئی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ملازمین کیلئے30جون تک ویکسی نیشن کرائیں
تمام ویکسی نیشن سینٹرصبح8سےرات10بجےتک کھلےرہیں گے، ویکسی نیشن سینٹرجمعہ کے روزبھی کھلے رہیں گے۔ 18سال سےزائدعمرافرادبغیررجسٹریشن ویکسین لگواسکیں گے۔ 18سال سےزائدعمرکوواک ان ویکسی نیشن کی سہولت ہوگی
این سی اوسی نے کاروباری پابندیوں میں نرمی کردی۔ کاروبار2 کے بجائےایک دن بند رکھنےکافیصلہ کیا گیا ۔
تاہم مزارات اورسینماگھروں کی بندش کی پابندی برقرار رہے گی، تاہم ملک میں ماسک پہنا لازمی قرار دیا گیا۔