شائع 09 جون 2021 08:16pm

بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگنے کی امید

وفاقی وزیر شبلی فراز وفاقی بجٹ میں کوئی نیا ٹکس نہ لگنے کےلیے پر امید ہیں ، کہتے ہیں کورونا سے ثابت قدمی سے نمٹا گیا، اب معیشت پٹڑی پر چل پڑی ہے، جلد عوام کو ثمرات پہنچیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نے ورلڈ ایکریڈیٹیشن ڈے کی تقریب میں شرکت کی ۔

خطاب میں کہاکہ پاکستان نیشنل ورلڈ ایکریڈیٹیشن کونسل برآمدات کو بہتر بنانے اور پاکستانی مصنوعات عالمی معیارکے مطابق کرنے میں اہم کردارادا کرسکتی ہے، وزارت سائنس برآمدات بہتر کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں شبلی فرازنے کہاکہ تمام نظریں بجٹ پر ہیں بجٹ میں نئے ٹیکسز کا اندیشہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا ایک چیلنج تھا جس سے ثابت قدمی سے نمٹا گیا، اب معیشت پٹڑی پر چل پڑی ہے، جلد عوام کو ثمرات پہنچیں گے۔

Read Comments