سی ٹی ڈی: را دہشتگردوں سے تعلق، انیس ایڈووکیٹ سے پوچھ گچھ
سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار را کے مبینہ دہشت گردوں سے تفتیش میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے انیس ایڈووکیٹ سے پوچھ گچھ کی،انیس ایڈووکیٹ کاموبائل فون ضبط کرلیا گیا۔
انیس ایڈووکیٹ کا قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔
سی ٹی ڈی کی3رکنی کمیٹی نے انیس ایڈووکیٹ سے پوچھ گچھ کی ہے۔ تفتیش کےدوران انیس ایڈووکیٹ کاموبائل فون ضبط کرلیا گیا ہے،
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انیس ایڈووکیٹ کا پاسپورٹ اورشناختی کارڈتحویل میں لےلیا گیا ہے، انیس ایڈووکیٹ کو باضابطہ شامل تفتیش کرلیاگیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ انیس ایڈووکیٹ کوشہرسےباہرجانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ اور ان کاموبائل فون فارنزک کےلیےبھیجاجائےگا۔
Read Comments