شائع 09 جون 2021 12:28am

'کوئی مذہب انتہاپسندی کا درس نہیں دیتا'

نمائندہ خصوصی برائے مذہبی آہنگی علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب انتہاپسندی کادرس نہیں دیتا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے علامہ طاہر اشرفی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں طاہر اشرفی کاکہنا تھا کہ انتہاپسندوں کاکوئی مذہب نہیں ہوتا۔

طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےہرفورم پراسلاموفوبیاکامعاملہ اٹھایا۔

اس موقعے پر کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈاکےمعاشرےمیں کسی قسم کی انتہاپسندی قابل قبول نہیں۔

کینیڈین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث افرادکوسخت ترین سزادی جائےگی۔

واضح رہے کہ اوٹاوا:کینیڈا میں کارڈرائیورنے مسلمان خاندان کوکچل ڈالا،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایک اور مسلمان خاندان اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھ گیا،کینیڈا کے شہر اونٹاریومیں کارڈرائیورنے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر ایک ہی خاندان کے 5افرادکوکچل ڈالا،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،کار سوار نے جان بوجھ کر مسلمان خاندان کو نشانہ بنایا،واقعہ مذہبی منافرت پر مبنی ہے ۔

جاں بحق ہونےوالوں میں 2 خواتین، جن کی عمریں 74 اور 44 سال، ایک 46 سالہ شخص اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں جبکہ اس خاندان کا تنہا زندہ بچ جانے والا ایک 9سالہ لڑکا شدید زخمی حالت میں اسپتال موجود ہے۔

Read Comments