شائع 09 جون 2021 12:16am

اشتعال انگیزتقریر،متحدہ رہنماوں کو ریلیف

ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات عدالت نے ایم کیوایم کے سات رہنماوں کو بری کردی۔

عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی 21 مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اشتعال انگیز تقاریر کے 21 مقدمات میں ایم کیو ایم کے سات رہنما بری کردیئے ۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے مقدمات درج تھے۔

بری ہونے والے رہنماؤں میں قمر منصور ، روف صدیقی، فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار، سلمان مجاہد اور ریحان ہاشمی شامل ہیں مزکورہ رہنماوں نے مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کی تھی۔

Read Comments