شائع 08 جون 2021 11:13pm

'سندھ : کورونا کے نام پر شہری علاقوں میں پولیس گردی کا فروغ'

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ حیدرآباد مسائلکا گڑھ بنا ہوا ہے لاک ڈاؤن کے نام پر سندھ کے شہری علاقوں میں پولیس گردی کو فروغ دی گیا۔

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو مینڈیٹ ملا وہ عوامی مسائل پر بات نہیں کرتےلوگ چندہ کرکے ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے پر مجبور ہیں۔

شبیر قائمخانی نے مزید کہا کہ شہر میں پینے کے پانی کی قلت ہے سندھ کے حکمرانوں کو میڈیا کے ذریعہ جگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے پولیس نفری میں اضافہ کیا جائے لاک ڈاؤن کے دوران سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی آڑ میں پولیس گردی کو فروغ دیا گیا حکومت سندھ کے رویہ سے سول نافرمانی ہوسکتی تھی شہر کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

پی ایس پی رہنما کا کہنا تھا کہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ میوزیکل چیئر کی صورت اختیار کر گیا ہے ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سندھ میں نفرت کو فروغ دے رہی ہیں۔

Read Comments