امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا بحریہ ٹاون کا دورہ
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30سال سےکراچی کولسانیت کی آگ میں جھونکاگیا، کراچی اب مزید لسانیت وعصبیت کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بحریہ ٹاؤن کادورہ کیا ہے ۔ دورے کے دوران حافظ نعیم نے متاثرین سےملاقات کی۔
بعدازاں میڈیاسے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ 30سال سےکراچی کولسانیت کی آگ میں جھونکاگیا، کراچی اب مزید لسانیت وعصبیت کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی اورسندھ کےلوگوں کاپروجیکٹ ہے، سوچی سمجھی سازش کےتحت لوٹ مارکی گئی، صورتحال کی تمام ترذمہ داری حکومت کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جلاؤگھیراؤاورلوٹ مارحکومت کوکھلا چیلنج ہے، یہ احتجاج نہیں بلکہ واضح دہشت گردی تھی جسے راستہ دیا گیا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حملے میں آتشگیر مادہ استعمال کیا گیا۔ حکومت عوام کو بتائیں تمام تر اطلاعات کے مطابق حکمت عملی کیوں نہیں اپنائی گئی۔ حافظ نعیم الرحمن
ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جو گزشتہ دو سال سے متاثرین بحریہ کے مسائل کے حل کی جدوجہد کررہے ہیں۔ ملک ریاض متاثرین بحریہ کے مسائل حل کریں ، پلاٹ دیے جائیں اور ریفنڈ رقم ادا کی جائے۔