'ملک میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے'
پی پی رہنماشازیہ مری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر بجٹ بنایاجارہا ہے۔ ملک میں غربت اوربےروزگاری میں اضافہ ہے۔
پی پی رہنماشازیہ مری اورفیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس کی ہے ۔ پریس کانفرنس میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک میں غربت اوربےروزگاری میں اضافہ ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھ اکہ حکومت نے جوترقی کی شرح بتائی اس پراعتبارنہیں۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ گردشی قرضے بڑھیں گے،پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھ کر بجٹ بنایاجارہا ہے۔
پی پی رہنما کا کہنا تھ اکہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل بند کمروں میں ہورہی ہے، آئی ایم ایف سے ڈیل کوپارلیمنٹ نہیں لایا جارہا۔
شازیہ مری نے مزید کہا کہ کل بجٹ پرتفصیل سے بات کریں گے،عوام کی طرف سے حکومت کو سفارشات دیں گی۔
دوسری جانب وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ آئندہ سال شرح نمومیں اضافےکی توقع ہے، تمام صوبوں کےترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہواہے۔
اسدعمر نے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عام سلیم باجوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال پی ایس ڈی پی کا حجم رواں مالی سال کے مقابلے میں 36فیصد زائد ہوگا۔
اسدعمر کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کاحجم 2ہزار201ارب روپے ہوگا،
اسدعمر نے مزید کہا کہ ہرعلاقےمیں پانی کا مسئلہ اہم ہے، ہم ملک کےہرعلاقےمیں ترقی چاہتےہیں۔
اسدعمر نے مزید کہا کہ پانی کےشعبےکیلئے10فیصدبجٹ مختص کیاہے، زراعت اورصعنت کےشعبوں کوآگےبڑھاناہوگا۔