شائع 08 جون 2021 07:07pm

'آئندہ سال شرح نمو میں اضافہ متوقع '

وفاقی وزیراسدعمر نے کہا ہے کہ آئندہ سال شرح نمومیں اضافےکی توقع ہے، تمام صوبوں کےترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہواہے۔

اسدعمر نے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عام سلیم باجوہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگلے مالی سال پی ایس ڈی پی کا حجم رواں مالی سال کے مقابلے میں 36فیصد زائد ہوگا۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کاحجم 2ہزار201ارب روپے ہوگا،

اسدعمر نے مزید کہا کہ ہرعلاقےمیں پانی کا مسئلہ اہم ہے، ہم ملک کےہرعلاقےمیں ترقی چاہتےہیں۔

اسدعمر نے مزید کہا کہ پانی کےشعبےکیلئے10فیصدبجٹ مختص کیاہے، زراعت اورصعنت کےشعبوں کوآگےبڑھاناہوگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ توانائی اورٹرانسپورٹ کیلئے56فیصد فنڈزمختص کیےگئے، صحت اورتعلیم کےشعبوں میں مزیدسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ دیامر،بھاشااورداسوڈیمزکیلئےفنڈزبھی رکھےگئےہیں، نئےڈیموں سےمزید3لاکھ ایکڑزمین سیراب ہوگی، سندھ میں ترقیاتی کاموں کیلئے25ارب روپےمختص کیےہیں۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ بلوچستان اورپنجاب میں بھی ترقیاتی کام کیےجائیں گے، جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کےفنڈزمیں بھی اضافہ کیاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےماحولیات کیلئےبہت کام کیا، بلین ٹری سونامی کیلئے14ارب روپےمختص کیےہیں، آئندہ سال ملک میں10ارب درخت لگائےجائیں گے، پاکستان کےپسماندہ علاقوں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ نےکل3شکایات کی ہیں، کہاگیا کہ سندھ کےساتھ سوتیلاپن کیاجارہاہے، پی پی نےاپنےدورمیں موٹروےپرایک انچ کام نہیں کیا، جبکہ وفاق سکھرحیدرآبادمنصوبےپراربوں روپےخرچ کررہاہے۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ سندھ میں90ارب روپےکےترقیاتی کام ہورہےہیں، سندھ میں نالےصاف کرائےجارہےہیں، کچرااٹھایاجارہاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کےمنصوبوں پر25ارب خرچ ہورہےہیں بجٹ وفاقی ترقیاتی بجٹ ہے،صوبوں کا نہیں ہے، وفاقی ترقیاتی منصوبےکےفیصلےصوبےنہیں کرینگے۔

اس موقعے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم باجوہ نے کہا کہ پشاورسےکراچی تمام راستےموٹروےسےمنسلک ہوجائیں گے، اکتوبرنومبرمیں سڑک فعال ہوجائےگی۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ژوب سےکوئٹہ سڑک پر کام شروع ہوچکا ہے، ڈی آئی خان روڈآئندہ3سے4ماہ میں کمیشن ہوجائےگی۔

عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ محروم علاقوں کی ترقی پرفوکس کیاجارہا ہے، مندسےتربت تک سڑک کو بھی منصوبےمیں شامل کرلیاہے،اگلےسال آواران سےخضدارتک سڑک پرکام شروع ہوگا، جبکہ خوشاب سےآواران تک سڑک پرکام جاری ہے۔

Read Comments