'حمزہ شہباز پر پروڈکشن آرڈر کے قانون کا غلط استعمال کا الزام'
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کہا ہے کہ حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر چیمبر میں بیٹھ کر واپس جاتے رہے۔ انہوں نے حمزہ شہباز پر پروڈکشن آرڈر کے قانون کا غلط استعمال کا الزام بھی لگایا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے اسمبلی سے تراسی بل پاس کروائے، اگر کورونا نہ آتا تو زیادہ بل پاس کرا سکتے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اپوزیشن جمہوریت کا واویلا کرتی ہے لیکن پروڈکیشن آرڈر لیکر ایوان میں نہ آنے پر انہیں جمہوریت یاد نہیں آتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ شہباز پروڈکشن آرڈر پر چیمبر میں بیٹھ کر واپس جاتے رہے، اس قانون کا غلط استعمال کیا گیا۔
حمزہ شہباز کی جانب سے سالانہ صوبائی بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو ہمیشہ وہ کام سونپا جاتا ہے جو وہ نہیں کر سکتے۔