شائع 07 جون 2021 11:12pm

موجودہ حکومت میں بار بار ٹرین حادثے کیوں ہورہے ہیں؟ بلاول کا سوال

پاکستان پیپلزپارٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ بتایا جائے موجودہ حکومت میں بار بار ٹرین حادثات کیوں ہورہے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پوچھا ہے کہ آخر اس حکومت میں ہی بار بار حادثات کیوں ہورہے ہیں؟ انہوں نے نہ صرف حکومت بلکہ نون لیگ پر بھی طنز کے نشتر چلائے اور کہا کہ قومی اسمبلی میں سیاست چمکائی جارہی ہے۔ ن

تقریر میں انہوں نے کہا کہ نارووال سے نون لیگ کا کاغذی عہدیدار کھڑا ہوکر قد سے بڑی بات کرتا ہے۔

بلاول بھٹو کی احسن اقبال پر تنقید کے بعد نون لیگی اور جے یو آئی اراکین نے بلاول بھٹو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا، اور ایوان سے چلے گئے۔

دوسری جانب ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونیوالے مسافروں کی تعداد بڑھ کر اڑتالیس ہوگئی۔

خواتین اور بچوں سمیت سو سے زائد زخمی ہیں۔ سکھر۔ گھوٹکی۔ میرپور ماتھیلو کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

Read Comments