شائع 07 جون 2021 10:38pm

مائرہ قتل کیس، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

لاہورکی مقامی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے مائرہ قتل کیس کے دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چارروز کی توسیع کردی۔

لاہور کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم نے مائرہ قتل کیس کی سماعت کی۔

ملزم ظاہر جدون اور محمد وسیم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔

پولیس نےعدالت کو بتایا کہ ملزمان سے قتل کے حوالے سے مزید تحقیقات کرنی ہیں،عدالت ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کرے۔

ملزم ظاہر جدون نے عدالت کو بتایا کہ وہ بے گناہ ہے،ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہمیں آخری مرتبہ جائے وقوعہ پردیکھا گیا۔عدالت انصاف فراہم کرے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روزکی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو گیارہ جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Read Comments