'اتفاق والوں نے ریلوے ٹریک خریدے'
وزیراطلاعات فوادچوہدری فواد چودری نے کہا ہے کہ ٹرین حادثےپر مکمل بحث ہونی چاہئے، دونوں ٹرینیں ایک دوسرےکوکراس کررہی تھیں۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ حادثےکی مکمل انکوائری کا حکم دےدیاگیا ہے، اتفاق والوں نےریلوے ٹریک خریدے۔
وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں کی وجہ سےہمیں حادثات سےگزرناپڑرہاہے، ماضی کےحکمرانوں کو قوم کی پرواہ نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثوں کےذمہ دارماضی کےحکمران ہیں، ماضی میں من پسند افراد کو مختلف اداروں میں بھرتی کیاگیا۔
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ میرٹ کےخلاف بھرتیوں کی وجہ سےادارےہوگئے، ہمیں ادارےدرست کرنےمیں3سال لگے، اپوزیشن حادثات کی وجوہات سننےکیلئےتیارنہیں۔
فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اکھٹی ہوکربھی عمران خان کی حکومت نہیں گراسکی، عمران خان ملک میں وفاق کانشان ہیں، جبکہ پیپلزپارٹی سندھی قوم پرست جماعت بن کررہ گئی ہے اور ن لیگ صرف سینٹرل پنجاب کی جماعت بن گئی ہے،
فوادچوہدری کےاظہارخیال کےدوران اپوزیشن کاشورشرابا بھی جاری رہا۔