فنانس بل میں جامع تجاویزدینے کی ہدایت
چیئرمین سینیٹ کمیٹی خزانہ نے اراکین کو فنانس بل میں جامع تجاویزدینے کی ہدایت کردی اور کہا کہ اراکین کی ترامیم کو مالیاتی بل کا حصہ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی ۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا ان کیمرہ اجلاس سینیٹر طلحہ محمود کی زیرصدارت ہوا ۔
ذرائع کے مطابق خزانہ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹردلاورخان سمیت دیگر اراکین کمیٹی نے شرکت کی ۔
اجلاس میں کمیٹی اراکین کے تعارفی سیشن کے بعد خزانہ کمیٹی کے قواعد کا جائزہ لیا گیا ۔
بجٹ پیش ہونے کے مالیاتی بل کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کا معاملہ پربھی زیر غور آیا ۔
چیئرمین کمیٹی نے اراکین کو فنانس بل میں جامع تجاویز دینے کی ہدایت کی ہے ۔ اراکین کی ترامیم کو مالیاتی بل کا حصہ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائیگی ۔
Read Comments