شائع 05 جون 2021 10:58pm

تاجروں کا پیر تک مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ موخر، ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کہتے ہیں کہ تاجرایکشن سے مذاکرات کے بعد مارکیٹیں آٹھ بجے تک کھولنے کا فیصلہ پیرتک موخر کردیا ہے۔

بیان میں صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا کہ تاجروں نے مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ موخرکردیا۔

ناصرحسین کا کہنا تھا کہ تاجروں نے پیرتک آٹھ بجے تک مارکیٹس نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ تاجرہمارے بھائی ہیں،تمام مطالبات وزیراعلی تک پہنچا دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس کے بعد خوشخبری دیں گے، تاجروں سےزیادتی کا ازالہ کیا جائے گا۔

Read Comments