شائع 04 جون 2021 10:52pm

سی ٹی ڈی نے فاروق ستار کو طلب کرلیا

کاونٹر ٹیریزام ڈپارٹمنٹ سندھ نے ایم کیو ایم سے وابستہ گرفتار دہشتگردوں کے انکشافات کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کو طلب کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا دعوٰی ہے کہ گرفتار ملزمان کے بھارتی خفیہ ایجنسی سے بھی روابط ہیں۔

ڈی آئی جی، سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے،

سی ٹی ڈی کی ٹیم نوٹس دینے کیلئے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر گئی تو معلوم ہوا کہ ڈاکٹر فاروق ستار عارضی طور پر ہوٹل میں مقیم ہیں۔

Read Comments