پنجاب کے بجٹ میں 155 ارب روپے کٹوتی پر احتجاج
پنجاب اسمبلی کے اجلاس کےدوران پنجاب کے بجٹ پر 155 ارب کی کمی کرنے پراپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔
اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور وہ حکومت مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں نون لیگ کے رکن طاہر خلیل سندھو نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بجٹ سے 155 ارب روپے کا کٹ لگایا گیا۔ پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہیں ہونے دیں گے۔
لیگی رکن ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت رولز کی خلاف ورزی کرکے قانون سازی کررہی ہے۔ صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت نے وضاحت دی کہ تمام بلز اسمبلی رولز کے مطابق پاس کیے جا رہیں۔ کوئی قائمہ کمیٹی میں نہ آئے تو اس کا انتظار نہیں کر سکتے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ایوان میں بل پیش کیا تو اپوزیشن ارکان نے بلز کی مخالفت میں ہنگائی آرائی شروع کر دی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی اورواک آوٹ کر گئے ۔
اپوزیشن کے واک آوٹ اور احتجاج کے باجود پنجاب اسمبلی نے دی کمپنیز پرافٹ ترمیمی بل 2020ءسمیت چھ بل منظور کرلئے۔