شائع 04 جون 2021 07:27pm

قائمہ کمیٹی اجلاس ، سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کی غیر حاضری پر برہمی

قائمہ کمیٹی میں طلب کیے جانےکے باوجود سیکرٹری داخلہ اورچیئرمین پی ٹی اے غیرحاضری رہے ہیں ۔

دفاعی کمیٹی نےمعاملہ وزیراعظم کے سامنے لانے کا کہ دیا کا کہ دیا ، چیئرمین کمیٹی امجد علی خان بولے بیوروکریسی کمیٹی کوہلکا نہ لے،اگرمتعلقہ افسران نہیں آتے توانکے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرسکتے ہیں، کنول شوزب بولیں کہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا منہ دکھائی کروائیں بے شک پیسےلے لیں۔

چیئرمین امجد علی خان کی زیرصدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا

اجلاس میں اراکین نے سیکرٹری داخلہ اورچیئرمین پی ٹی اے کی عدم شرکت پراظہاربرہمی کرتے ہوئے تحریک استحقاق لانے کی اپیل کی۔

اجلاس میں ریاض پیرزادہ نے انکشاف کیا کہ غیرقانونی سمزسےدھمکیاں مل رہیں،ایک کال میں حلقے میں جوتوں کے ہارپہنائے کا کہا، تاہم شکایت پرکارروائی کے بعد کراچی کی غریب خاتون کے نام کا موبائل نمبرنکلا۔

خالد مقبول صدیقی بولےکہ وفاقی اداروں کےدرمیان سائبرکرایمزاورجعلی اکاؤنٹس سےمتعلق رابطہ نہیں۔

کنول شوذب بولیں کہ سامری نامی شخص پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کرتا ہےادارے اسکا پتہ نہیں لگاسکے۔

ایف آئی اے نے بھی کچھ نہیں کیا ، برجیس طاہرنےکہاکہ اگرسیکرٹری نہیں آتاتوماتحت افسران کوبھی نہ سنا جائےاورکمیٹی سےنکال دیا جائے۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتےمیں آپریشن ردالفساد پرکمیٹی کوبریفنگ دینا چاہتےہیں برجیس طاہرنےامریکیوں کو اڈے دینےکے معاملےپربریفنگ کا مطالبہ کیا۔

Read Comments