شائع 02 جون 2021 08:32pm

پنجاب اسمبلی ، جہانگیر ترین گروپ کھل کر سامنے آگیا

پنجاب اسمبلی میں جہانگیر ترین گروپ کھل کر سامنے آ گیا، گروپ کے پارلیمانی لیڈر سعید اکبر نوانی نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا، وہ بولے کہ دیوار سے نہ لگایا جائے، اگر الگ ہوئے تو یہ ایوان نہیں رہے گا۔

پنجاب اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رکن نذیر چوہان کے خلاف ایف آئی آر پر وزیر قانون اور جہانگیر ترین ہم خیال کے اراکین میں گرما گرمی شروع یوگےئ یت، وزیر قانون نے نذیر چوہان کے شہزاد اکبر پر الزامات کو غیر مناسب قرار دیا۔

ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈر نے جواب دیتے ہوئے اپنی ہی حکومت پر واضح کر دیا کہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور بجٹ منظور کروائیں گے، لیکن انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔

پنجاب اسمبلی نے بیت المال کے ضلعی فنڈز میں اضافہ اور اسلامی نظریاتی کونسل میں خواتین ممبرز کی تقرری پر قراردادیں بھی منظور کیں۔

Read Comments