شائع 01 جون 2021 07:18pm

'کراچی کی ٹیکس دینے کی باری ختم ہورہی ہے'

متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ اب کراچی کی ٹیکس دینے کی باری ختم ہورہی ہے.

کورونا پابندیوں سے پریشان کراچی کی تاجر برادری ایم کیو ایم کے مرکز جا پہنچی۔ اور انہوں نے متحدہ رہنماوں سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ اب کراچی کی ٹیکس دینے کی باری ختم ہورہی ہے، شہر کو ڈاکو، لیٹروں اور رشوت خوروں کے رحم کو کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج سب سے امن پسند طبقہ مزاحمت کی بات کررہا ہے، تاجر رہنماوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نوٹیفیکیشن کے ذریعے پولیس اسٹیٹ بنانے کی بجائے ڈپٹی اور اسٹنٹ کمشنرز کے مظالم سے نجاعت دلائے۔

ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز پر تاجر رہنماوں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے کنوئینر خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا گورنر راج کا آپشن آئیں میں کیوں درج ہے؟

اس موقعے پر تاجر رہنماوں کا کہنا تھا کہ اچانک ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے کاروبار بند کردیا جاتا ہے، پولیس ڈنڈے کے زور پر تاجروں پر مظالم کررہی ہے، کمشنری نظام تاجروں کیلئے ڈراونا خواب بن چکا ہے۔

تاجر رہنماوں نے کے الیکٹرک کو لگام دینے اور کاروبار کی بحالی کیلئے بلاسود قرضوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک تاجر پریشان رہیں گے معیشت کیسے آگے بڑھے گی؟؟؟

تاجروں نے مزید کہا کہ حکومت زبردستی کراچی کو مشکلات میں دھکیل رہی ہے۔

کریم آباد مینا بازار ایسوسی ایشن اور میرج ہالز ایسوسی ایشن کے رہنماوں نے کہاکہ ہمارے کاروبار سے مڈل کلاس خواتین اور مزدور طبقہ منسلک ہے جو پابندیوں کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

Read Comments