شائع 31 مئ 2021 07:17pm

اوگرا: ایل پی جی کی قیمت می 8 روپے4 پیسے اضافہ

اوگرا نے جون کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے فی کلو اضافہ کردیا ہے ۔ اوگرا نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

اوگر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 94 روپے 89 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1667 روپے 29 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔ مئی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 1572 روپے 40 پیسے کا تھا ۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا ۔

Read Comments