شائع 28 مئ 2021 08:55pm

کچے میں دوبارہ آپریشن کرنیکا فیصلہ

کچےمیں روکا گیا آپریشن دوبارہ شروع کرنے کیلئے آئی جی سندھ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

آئی جی سندھ نےنئےڈی آئی جی اورایس ایس پی کو کراچی طلب کرلیا۔

سندھ پولیس وفاق سے جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑی بھی لی جائیں گی۔ دوسری جانب سندھ حکومت نےشکارپور کےکچےکےعلاقے کےستائیس ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر کردی۔

ڈاکووں کے سر کی قیمت 5سے 30لاکھ روپے تک مقرر کی گئی، سب سے زیادہ بیلو تیغانی نامی ملزم کی 30لاکھ روپے انعام لاڈذو تیغانی نامی ڈاکو کے سر قیمت 20لاکھ روپے انعام مقرر ہے، مجرم واجد، بدر، ڈاہانی کے سر قیمت 10،10لاکھ روپے انعام مقرر ہے،مجرم واشو کے سر کی قیمت 15لاکھ روپے انعام مقرر ہے۔

مجرم غلام کی زندہ یا مردہ گرفتاری، نشاندہی پر انعام دیا جائے گا، خادم بھیو، مہیسر بنگانی، عطاء محمد چولیانی کی گرفتاری پر بھی انعام کا اعلان کردیاہے۔

دوسری جانب شکا رپور کے کچے میں آپریشن بند کردیا گیا ہے اور آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو کراچی طلب کرلیا۔

آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی نے آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس اہلکاروں کو فری ہینڈ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

آئی جی کی جانب سے وفاق سے جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں بھی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جلد کچے آپریشن شروع کردیا۔جائے گا۔

Read Comments