آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگیلر نے ملاقات کی ۔ جس میں امریکی ناظم الامور نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیشرفت سمیت علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بھی زیر غور آیا ۔
امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں قابل قدر کردار ادا کیا ۔
Read Comments