وزیراعظم عمران خان کا ایک مرتبہ پھر عوامی کالز سننے کا فیصلہ
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر عوامی کالز سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹرفیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایاکہ وزیراعظم سے فون پر براہِ راست بات چیت کی چوتھی نشست 30 مئی کوہوگی ،سہہ پہر3 بجے شروع ہونے والی ٹرانسمیشن میں وزیراعظم عوام کے سوالات جواب دیں گے ۔
#آپکاوزیراعظمآپکے_ساتھ
— Senator Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 28, 2021
وزیراعظم پاکستان عمران خان سے فون پر آپکی براہِ راست بات چیت کی چوتھی نشست - انشاء اللہ
30 مئ بروز اتوار - سہہ پہر 3 بجے-
آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
وزیراعظم سے آپکی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائیگی pic.twitter.com/WS3oaXFMAN
فیصل جاوید نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے گفتگوسرکاری ٹی وی پر اورریڈیو پربراہ راست نشرکی جائے گی۔
Read Comments