شائع 27 مئ 2021 10:52pm

کراچی : عزیر بلوچ کو گواہان نے شناخت کرلیا

کراچی لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے میں گواہوں نے عزیر بلوچ کو شناخت کرلیا ۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ملزم عزیر بلوچ کو لایا گیا ، جہاں گواہوں نے ملزم کو شناخت کیا۔

گواہان کا کہنا تھا کہ ملزم نے لیاری آپریشن کے دوان پولیس پر حملے کئے ،ملزم کی ایماء پولیس افسران اور اہلکاروں متعدد بار حملے کئے گئے ۔

آئندہ سماعت پر مزید کارروائی ہوگی۔

Read Comments