شائع 27 مئ 2021 10:24pm

ملتان : شادی کے گھر میں ڈکیتی اور دلہن سے اجتماعی زیادتی

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں ڈکیتی کی واردات اور دلہن سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ شادی والے گھر میں ڈکیتی کے دوران ملزمان نے دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

مقدمہ تھانہ سٹی میں چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا ہے۔

ملزمان گھر سے زیورات اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے،پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی۔

Read Comments